کراچی :سکولوں میں بچوں کو مفت ناشتہ دیاجائے گا۔ اس بارے میں حکومت سندھ نے باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور
کامران ٹیسوری نے کراچی میں ایک تقریب کے دوران گورنر ”انیشیٹیو فری بریک فاسٹ فور سٹوڈنٹس“ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی بچہ بھوکا سکول نہیں جائے گا، سکولوں میں بچوں کو مفت ناشتہ فراہم کیا جائے گا۔گورنر سندھ کاکہنا ہے کہ سروے سے پتہ چلا ہے مہنگائی اور غربت کی وجہ سے ایسے بھی بچے ہیں جنہوں نے دو سال سے دودھ نہیں پیا، کسی نے 6 ماہ سے انڈا نہیں کھایا اور کچھ بچے تو بغیر ناشتہ کیے سکول چلے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مفت ناشتہ سکیم کو صرف کراچی نہیں اندرون سندھ میں بھی شروع کریں گے۔ اس پر ایک ویب سائٹ بھی لانچ کی جائے گی۔ جو اسکول خود کو ہمارے پاس رجسٹریشن کرائیں گے۔
چیئرمین ایم کیو ایم اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول نے کہا کہ تعلیم کا معیار یہ ہے کہ ڈھائی کروڑ سے تین کروڑ بچے تعلیم نہیں حاصل کر پا رہے اور یہ تعداد دنیا کی ڈیڑھ سو ممالک کی مجموعی آبادی سے زیادہ ہے۔