لاہور: بھکاریوں کی بھی شامت آگئی ، پنجاب بھر کی جیلوں میں بھکاریوں کیلئے بیرک مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھکاری مافیا کوبھی اب جیل کی ہوا کھانی پڑےگی اور اسی وجہ سے پنجاب بھر کی جیلوں میں بھکاریوں کیلئے بیرک مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل کہتے ہیں بھکاری مافیا کو جیل کی ہوا دکھائی جائے گی اور قانون اپنا راستہ لے گا ۔ انہوں نے پنجاب کی جیلوں میں ملاقاتیوں کے کمروں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ان کاکہنا ہےکہ گرمی کے موسم میں ملاقاتی کمرے میں ایئر کنڈیشنڈ کا استعمال کیا جائے، جیلوں میں ملاقاتی کیمرے کوآئی ڈی اے پی ڈیزائن کرے اور تمام سہولتیں دی جائیں۔