لاہور: عوام کو ریلیف دینے کا معاملہ ، لیگی رہنماؤں نے اجلاس میں سرکاری اخراجات کو کم کرنے ، 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو ریلیف دینے پر اتفاق کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والا اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔تین گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس جاتی امرا رائیونڈ میں جاری رہا۔
لیگی رہنماؤں نے مشاورتی اجلاس میں سرکاری اخراجات کو کم کرنے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ میاں نواز شریف سے وفاقی اور صوبائی سطح پر سرکاری اخراجات کم کرنے کے حوالے سے تجاویز لیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو حکومت کی جانب سے ریلیف دینے پر اتفاق کیاگیا۔
وفاقی بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے مطابق مرتب کیے جانے پر اتفاق کیا گیا ۔مشاورتی اجلاس میں آئندہ بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے اقدامات کی تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔