کراچی:کراچی پورٹ کی تاریخ میں نیاباب رقم،دنیا کاسب سےبڑاکارگوجہاز بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔
دنیا کا سب سے بڑا کارگو جہاز ایم ایس سی اینا کراچی پورٹ پر پہنچ گیا ہے ۔پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جہاز بھارت کی پورٹ مندرہ سے آیا ہے اور ایک روز کراچی کی بندرگاہ پر رک کر روانہ ہوگا۔
بندرگاہ انتظامیہ کے مطابق ایم ایس سی اینا کی لمبائی 400 میٹر ہے اور اس میں 19,368 کنٹینرز لے جانے کی گنجائش ہے۔
انتظامیہ نے ایم ایس سی انا کی آمد کی تقریب کا اہتمام کیا ہے، جو 30 مئی کو منعقد ہو گی، جو بین الاقوامی سمندری تجارت میں کراچی بندرگاہ کی اہمیت کو اجاگر کرے گی۔