بھارت کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے اوپر ، نئی دہلی میں 49.9 تک ریکارڈ، ریڈ الرٹ جاری

بھارت کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے اوپر ، نئی دہلی میں 49.9 تک ریکارڈ، ریڈ الرٹ جاری

نئی دہلی: بھارت  کی ریاست راجستھان کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے اوپر چلا گیا جبکہ دارالحکومت نئی دہلی میں درجہ حرارت ریکارڈ 49.9 ڈگری تک پہنچ گیا۔ حکام نے  ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا،  پانی کی قلت سے بھی خبردار کیا۔

پاکستان کی طرح بھارت بھی ان دنوں شدید گرم موسم اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ریاست راجستھان کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے اوپر چلا گیا تھا جبکہ نئی دلی میں درجہ حرارت 49.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 
بھارتی میڈیا کے مطابق دیگر کئی ریاستوں میں بھی درجہ حرارت 48 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے کل بھی اسی طرح کی گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے لوگوں کو محتاط رہنے کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔ریڈ الرٹ میں گرمی سے متعلقہ بیماریاں پھیلنے اور تمام عمر کے افراد کو ہیٹ اسٹروک کے خطرے سے خبردار کیا گیا ہے، مزید کہا کہ کمزور افراد کا زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

  

بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 30 مئی کے بعد سے گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔مزید کہا کہ ہیٹ ویو کی شدت میں جمعرات سے بتدریج کمی ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ مئی 2022 میں بھی دہلی کے مختلف علاقوں میں پارہ 49.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈکیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں