پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بھی بارش کی نذر ہونے کا امکان

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بھی بارش کی نذر ہونے کا امکان

لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی جمعرات کو لندن کے کیننگٹن اوول میں کھیلے جانے والا میچ بھی بارش کی نظر ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کارڈف میں کھیلا جانے والا تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا جبکہ  ہفتہ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 23 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس سے قبل 22 مئی کو لیڈز میں ہونے والا پہلا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل یہ دونوں فریقوں کی آخری سیریز ہے جو یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگی۔

دریں اثنا، انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی درخواست کے جواب میں  پاکستان کرکٹ ٹیم کو دو سیکیورٹی افسران فراہم کر دیے۔

ذرائع کے مطابق یہ اضافی سیکیورٹی افسران قومی کھلاڑیوں کی نقل و حرکت کے دوران موجود رہیں گے۔

کپتان بابر اعظم سمیت جب بھی ہوٹل سے باہر نکلے شائقین نے کھلاڑیوں کو گھیر لیا۔ اس کی وجہ سے انگلینڈ سے کچھ ناخوشگوار ویڈیوز سامنے آئیں۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی درخواست کے جواب میں انگلینڈ بورڈ نے سیکیورٹی افسران کو تعینات کر دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں