جعلی بینک اکاونٹ کیس: صدر پاکستان کی صدارتی استثنیٰ کی درخواست منظور

02:24 PM, 29 May, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: بینکنگ کورٹ کراچی نے جعلی بینک اکاونٹ کیس میں صدر پاکستان کے وکیل کی صدارتی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاونٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف مقدمہ داخل دفتر کردیا گیا۔ کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔


بینکنگ کورٹ نے کہا کہ جب تک وہ صدر پاکستان ہیں انکے خلاف مقدمے کی سماعت نہیں ہوگی۔

فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں تاہم فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ فریال تالپور اسمبلی کے اجلاس کے باعث مصروف ہیں استثنیٰ دیا جائے۔

جبکہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے کہا کہ  آصف علی زرداری صدر پاکستان بن چکے ہیں انھیں آئینی استثنیٰ حاصل ہے۔

بعد ازاں عدالت نے استثنٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت  9 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔


واضح رہے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے کیس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر جعلی بینک اکاؤنٹ کھول کر کروڑوں روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن کرنے کا الزام ہے۔

مزیدخبریں