زوالحج کا چاند 7جون کو نظر آنے کے قوی امکانات

02:13 PM, 29 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پاکستان میں  زوالحجہ کا چاند 7جون کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، عید الحضیٰ 17 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے عید الاضحی 17 جون بروز پیر کو ہونے کی پیشگوئی کر دی۔کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند 7 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور عید الاضحی 17 جون کو ہوگی۔

  

ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا بتانا ہے کہ زوالحجہ کا چاند 7جون کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔چاند کی پیدائش 6 جون کی شب 5 بج کر 38 منٹ پر ہوگی جبکہ غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہوگا۔چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 72 منٹ تک رہنے کا امکان ہے ۔چاند دکھائی دینے کیلئے اسکی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے ۔

مزیدخبریں