اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشری بی بی کی عدت نکاح کیس میں اپیلوں پر سماعت کرنے والے سیشن جج نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔ جج شارخ ارجمند نے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی استدعا کر دی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ خاور مانیکا کی جانب سے دوبارہ عدم اعتماد کے اظہار کے بعد اپیلوں پر فیصلہ سنانا درست نہ ہو گا۔ خاور مانیکا اور ان کے وکلا نے ہمیشہ سماعت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ہے۔
شاہ رخ ارجمند نے ہائیکورٹ کو لکھے خط میں کہا کہ بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر تھیں، خاورمانیکا نے مجھ پر عدم اعتماد کا اظہار کیاہے، عدم اعتماد کی درخواست اس سے قبل خارج کی جا چکی ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ خاورمانیکا کی جانب سے دوبارہ عدم اعتماد کے اظہار کے بعد اپیلوں پر فیصلہ سنانا درست نہ ہوگا۔اپیلوں کو دیگر کسی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کی درخواست ہے، خاورمانیکا اور ان کے وکلاء نے ہمیشہ سماعت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔