جلاؤ گھیراؤ کیس: علی امین گنڈاپور آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے، حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور

جلاؤ گھیراؤ کیس: علی امین گنڈاپور آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے، حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور

راولپنڈی: وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف موٹر وے گھیراؤ جلاؤ اور کارسر کار میں مداخلت کیس میں  وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف موٹر وے گھیراؤ جلاؤ اور کارسر کار میں مداخلت کیس کی سماعت ہوئی، سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل بشیر نے کی۔وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے

 وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور اج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، علی امین گنڈاپور کی جانب سے ایک روز کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی اور موقف اپنایا کہ حکومتی امور اور بجٹ اجلاس کے حوالے سے مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئےعبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف موٹروے ٹول پلازہ پر گھیراؤ جلاؤ کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج ہے۔ 

مصنف کے بارے میں