الیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی کو سالانہ گوشوارے جمع کرانے کا آخری موقع دیدیا

الیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی کو سالانہ گوشوارے جمع کرانے کا آخری موقع دیدیا

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کو سالانہ گوشوارے جمع کرانے کا آخری موقع دیدیا.

الیکشن کمیشن ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن  نے ارکان اسمبلی کی جانب سے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے کے نوٹس پر سماعت کی، کیس کی مزید سماعت 11 جون تک ملتوی کردی گئی۔

الیکشن کمیشن  حکام نے کہا کہ  46 ارکان نے نوٹس کے بعد سالانہ گوشوارے جمع کرادیے۔ الیکشن کمیشن  ممبر نثار درانی  نے کہا کہ مجموعی طور پر 125 ارکان اسمبلی کو نوٹسز جاری کیے گئے، جن ارکان نے تاحال گوشوارے جمع نہیں کروائے ان کو دوبارہ نوٹسز جاری کریں۔

الیکشن کمیشن ممبر بابر حسن بھروانہ نے کہا کہ جو ارکان موجودہ اسمبلیوں کے ممبر ہیں ان کو آخری نوٹس جاری کریں، سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر ارکان کی اسمبلی رکنیت معطل کریں گے۔

الیکشن کمیشن ممبر نثار درانی  نے مزید کہا کہ جو ارکان اسمبلی کا حصہ نہیں گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت ان کو نااہل قرار دیں گے۔

الیکشن کمیشن نے ارکان کو سالانہ گوشوارے جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔

خرم دستگیر ،محسن شاہنواز رانجھا، راجہ ریاض ،راناثنااللہ کو نوٹس جاری کیا تھا  جبکہ مر یم اورنگزیب ،طارق بشیر چیمہ ،جاوید لطیف ،علی موسیٰ گیلانی کو بھی نوٹس جاری کیاتھا۔

مصنف کے بارے میں