جونیئر ایشیا کپ :جاپان کوشکست،پاکستان  کی سیمی فائنل میں رسائی 

10:08 PM, 29 May, 2023

نیوویب ڈیسک

صلالہ  :جونیئر ایشیا کپ  میں جاپان کو پاکستان نے شکست دی کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔عمان میں پاکستان اور جاپان کے درمیان جونیئر ایشیا کپ کے سلسلے میں میچ کھیلا گیا۔  پاکستان نے جاپان کو  تین، دو سے شکست دے ۔

اس میچ کوجیت کر نا صرف پاکستان  نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی بلکہ  جونیئر ہاکی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی بھی کرلیا ہے۔  پاکستان کی اس سال ملائیشیا میں ہونیوالے جونیئر ورلڈ کپ میں بھی جگہ پکی ہوگئی ہے۔

صلالہ میں ہونیوالے میچ میں پاکستان کی  طرف سے عبدالوہاب نے 2 اور ارباز احمد نے ایک گول سکور کیا۔ کھیل میں جاپان کو دوسرے منٹ میں کومپی یوسودا نے پنالٹی کارنر پر برتری دلائی۔  پاکستان کے ارباز نے 23 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر  پر گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔

30 ویں منٹ میں عبدالوہاب نے فیلڈ گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی مگر 38 ویں منٹ میں جاپان کے ہوتا یامادا نے گول کرکے مقابلہ ایک بار پھر برابر کیا البتہ ایک منٹ بعد عبدالوہاب نے اپنا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا گول کرکے ٹیم کو پھر برتری دلائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔سیمی فائنل میں 31 مئی کوپاکستان کا مقابلہ  ملائیشیا سے  ہو گا۔

مزیدخبریں