لاہور:جناح ہائوس ،جلائو گھیرا ئو کے معاملے میں جے آئی ٹی نے عمران خان کوطلب کرلیا ہے۔ نو مئی کو جناح ہائوس میں جلائو گھیرائو اور عسکری ٹاور میں بھی جلائوگھیرا ئو کرنے کے معاملے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو جے آئی ٹی (جوائینٹ انویسٹی گیشن ٹیم) نے طلب کرلیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو کل 4 بجے طلب کیا ہے۔ عمران خان کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے۔
جے آئی ٹی عمران خان سے سانحہ 9 مئی کے واقعات کے بارے میں تفتیش کرے گی۔ عمران خان متعدد تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنا رکھی ہیں۔