لاہور : جیل میں خواتین سے بدسلوکی کے الزام کی تحقیقات کے حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بنی 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش چوہدری نے جیل میں خواتین قیدیوں سے ملاقات کی ۔عمران خان اور پی ٹی آئی کی طرف سے خواتین سے بدسلوکی کے الزامات لگائے تھے۔
ایس ایس پی انوش چوہدری کہتی ہیں،جیل میں کسی خاتون سے بدسلوکی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔جیل میں قید تمام خواتین سے ملی کسی نے ایسی شکایت نہیں کی۔کسی خاتون قیدی کے ساتھ زیادتی کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔