کراچی:میئر کراچی کے انتخاب کےلئے شو آف ہینڈکی تاریخ کا اعلان کردیاگیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق میئر کراچی کا انتخاب 15 جون کو شو آف ہینڈ سے ہو گا۔
ریٹرننگ افسر 15 جون کو صبح 8 بجے سے 5 بجے کے درمیان اجلاس بلائے گا۔ جس وقت ریٹرننگ افسراجلاس بلائے گامقررہ وقت میں تمام یوسی چیئرمین ایوان میں موجود ہوں گے۔
مقرر کردہ مخصوص وقت میں میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے ہاتھ اٹھا کر ووٹ دیا جا سکے گا۔ جو یو سی چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین حلف نہیں اٹھا سکے وہ ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔ الیکشن کمیشن جلد ریٹرننگ افسران کا اعلان کرے گا۔