سیاسی منظرنامے  پربڑی پیش رفت ، جہانگیر ترین علیم خان کے گھر پہنچ گئے

04:50 PM, 29 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سیاسی منظر نامے پر بڑی پیش رفت   ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین  نے  سابق سینئر صوبائی عبدالعلیم خان سے ان کے گھر پر ملاقات کی ہے۔ 

ملاقات میں ملکی سیاسی  صوتحال اور پی ٹی آئی کو خیبر بار کہنے والے افراد کے بارے میں گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں سینئر سیاستدان، اسحاق خاکوانی،  وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری  ، شعیب صدیقی،  سعید اکبر نوانی بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد خبریں آ رہی ہیں کہ پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے جہانگیر ترین سے رابطے ہیں جہانگیر ترین جلد نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔ 

مزیدخبریں