جلاؤ گھیراؤ کیس،اعجاز چودھری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی 

 جلاؤ گھیراؤ کیس،اعجاز چودھری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی 

لاہور: پی ٹی آئی رہنما اعجاز  چودھری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔  انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ، عسکری ٹاور حملہ اور فائرنگ کے مقدمے میں پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری کیخلاف جلاؤ گھیراؤ ، عسکری ٹاور حملہ اور فائرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

سینیٹر اعجاز چودھری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا تھا۔  پولیس نے  انسداد دہشت گردی عدالت سے  استدعا کی کہ ملزم سے موبائل فون کی برآمدگی اور مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سینیٹر اعجاز چودھری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیاہے۔پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔
 

مصنف کے بارے میں