اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو پر جب مشکل وقت آیا تو پیپلز پارٹی میں بھی کوئی نہیں رہا تھا۔ ووٹ صرف عمران خان کا ہے۔ کوئی پارٹی سے جائے یا نہ جائے فرق نہیں پڑتا ۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کی ۔ صحافی نے سوال کیا آپ لاہور جا رہے ہیں عمران خان سے ملاقات کرینگے ؟ اسد عمر نے جواب دیا جی ممکن ہےعمران خان سے مل لوں ۔
ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا جتنی بار مرضی پوچھیں میں پارٹی میں ہی ہوں ۔جلسوں اور ٹی وی پروگرام میں فیصلہ نہیں ہونا چاہیے کہ کس سیاستدان نے صحیح کیا یا غلط۔قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے جو قانون توڑتا ہے اسے سزا ملنی چاہیئے۔