لاہور : معروف سیاستدان فرودوس عاشق اعوان اور معروف اداکارہ ریشم نے کور کمانڈر ہاؤس کے متاثرہ حصوں کا دورہ اور معائنہ کیا۔
فردوس عاشق اعوان میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ایک ماں جیسی ہے ماں کے حفاظت کرنے والوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی وہ افسوسناک ہے۔شرپسندوں کے چہروں کو بے نقاب کرنے آئی ہو۔میرا شہیدوں کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے۔فخر سے کہتی ہوں میرے خاندان سے لیفٹیننٹ فراز شہید نے پاک لہو اس دھرتی ماں پر نچھاور کیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وٹس ایپ گروپ میں اوٹ پٹانگ گھٹیا بیانیہ بنائے گئے ان نوجوانوں کو کہنا چاہتی ہوں فوجی واحد سرکاری ملازم ہیں جو ڈیوٹی کے ساتھ جان بھی دیتے ہیں ۔یہ جو سوہنی دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے۔9 مئی کے جیسے واقعات کے لیے ہی ٹائیگر فورس بنائی گئی تھی۔
اداکارہ ریشم نے گفتگو کرتے ہوئیے کہا کہ شعلے دیکھے تو سمجھی کہ کسی مال میں آگ لگی ہوئی۔جب پتہ چلا کور کمانڈر ہائوس کو آگ لگا دی گئی تو دل خون کے آنسو رویا۔پاک فوج پر فخر ہے جنہوں نے دہشت گردی جنگ میں بے شمار قربانیاُں دیں۔
فردوس عاشق اعوان اور اداکارہ ریشم نے 9 مئی کے واقعہ کی شدید مذمت کی اور نوجوان نسل کو پیغام دیا کہ اپنے ملک اور اپنے ملک کے اداروں سے پیار کریں۔