کراچی :امریکی کرنسی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ مارکیٹ میں ڈالر کا اتار چڑھائو جاری ہے ۔ انٹربینک میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح پر ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 45 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 285 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 316 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
یاد رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔