عمران خان اور بشرٰی بی بی کے نام ای سی ایل میں شامل

03:14 PM, 29 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: این سی اے 190ملین پاؤنڈ سیکنڈل کیس پرسابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے گئے ہیں۔ ان دونوں کے نام نیب راولپنڈی کی سفارش پرای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں۔

اس سے قبل عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل تھے۔ 

ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری سرکلر سمری کے ذریعے وفاقی کابینہ نے دی۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے وزرات داخلہ کو خط لکھا جائے گا۔

مزیدخبریں