لاہور میں کمرشل گاڑیاں چوروں اور ڈاکوؤں کے نشانے پر

01:29 PM, 29 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور میں کمرشل گاڑیاں بھی غیر محفوظ ہو گئیں۔ رواں سال لاہور میں 634 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے اپنی جان چھڑا لی۔  

لاہورمیں کروڑوں روپےمالیت کی گاڑیاں ڈاکو اور چور لے کر فرارہوگئے، ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 634 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں جبکہ مختلف علاقوں سے 15 کمرشل گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔ کمرشل گاڑیوں میں ٹرک، ویگن، پک اپ اور آٹورکشہ شامل ہیں۔

صدر ڈویژن 172 وارداتوں کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ سٹی ڈویژن 120 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 82، 82 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 76 کمرشل گاڑیاں چور لے اڑے۔

کینٹ ڈویژن میں کمرشل گاڑیوں کے چوری کے 102 مقدمات درج ہوئے۔

جبکہ کمرشل گاڑی مالکان کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمات درج کر کے اپنی جان چھڑوا لی،   چوروں سے اب تک ایک بھی گاڑی برامد نہیں ہو سکی اور نہ ہی کوئی گاڑی چور گرفتار ہوا ہے۔

مزیدخبریں