اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار صحافیوں کے سخت سوالات پر غصے میں آگئے ۔کہتے ہیں آپ نے جو فیصلہ دینا ہے دیں میں بعد میں دیکھ لوں گا۔
نیو نیوز کے مطابق صحافی نے سوال کیا ، کیا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونا آپ کی ناکامی ہے؟ اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ کیا پاکستان ڈیفالٹ ہو گیا ہے۔ ہم نے ہر انٹرنیشنل پیمنٹ کی ہے۔
صحافی نے سوال کیا ،آپ کو پہلی بار مشکل معاشی حالات ملے اور آپ معیشت سنبھال نہیں پارہے؟اسحاق ڈار نے جواب دیا آپ نے جو فیصلہ دینا ہے دے دیں، میں بعد میں دیکھ لوں گا۔