لاہور: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نےکہا جتنےلوگوں نےپارٹی چھوڑی وہ نظریہ ضرروت کےتحت کئی بارپارٹیاں بدل چکےہیں پارٹیاں چھوڑانے والے ان کو اس قابل چھوڑیں کہ آنے والے دنوں میں عوام کو منہ دیکھانے کے قابل رہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا "جتنےلوگوں نےپارٹی چھوڑی وہ نظریہ ضرروت کےتحت کئی بارپارٹیاں بدل چکےہیں، نوازشریف خودتحریک استقلال اصغرخان رابطہ کمیٹی کےممبرتھےدست شفقت ملنےپرگیٹ نمبر4 سےایکسائیزمنسٹر ی ملی شہبازشریف کےبارےمیں اعجازالحق کاتبصرہ ہی کافی ہےبمپرکراپس کہنے والے گندم خریداری کی30لاکھ ٹن شارٹ فال بتارہےہیں"
ان کا مزید کہنا تھا کہ "اداروں سےمیری درخواست ہے کہ ملک میں پھیلنے والی افاہوں کاسدباب کریں ہرافواہ کےپیچھے کوئی سازش چھپی ہوتی ہےہرمسلمان نمازمیں شہادت کی دعا مانگتاہےاورشہادت خوش نصیب کو ہی نصیب ہوتی ہےپارٹیاں چھوڑانے والے ان کو اس قابل چھوڑیں کہ آنے والے دنوں میں عوام کو منہ دیکھانے کے قابل رہیں"
اداروں سےمیری درخواست ہے کہ ملک میں پھیلنے والی افاہوں کاسدباب کریں ہرافواہ کےپیچھے کوئی سازش چھپی ہوتی ہےہرمسلمان نمازمیں شہادت کی دعا مانگتاہےاورشہادت خوش نصیب کو ہی نصیب ہوتی ہےپارٹیاں چھوڑانے والے ان کو اس قابل چھوڑیں کہ آنے والے دنوں میں عوام کو منہ دیکھانے کے قابل رہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 29, 2023
سابق وزیر داخلہ نے کہا "آئی ایم ایف کے بغیر مصنوعی بجٹ تیار کیا جا رہا ہے ملک سرحدوں سے نہیں ٹوٹتے اندر سے ٹوٹتے ہیں پاکستان میں چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی سے لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں جہنیں جوڑنے کی کوشیش کرنی چاہیے جب قوم حوصلہ ہار جاتی ہے تو ملک سیاسی معاشی اور اقتصادی طور پر بیٹھ جاتے ہیں"