لاہور : سینئر صحافی اجمل جامی نے دعویٰ کیا ہےکہ خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے بہت سارے رہنما پارٹی کو خیر آباد کہنے والے ہیں۔
سینئر صحافی کے مطابق خیبر پختونخوا سے جو لوگ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں وہ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں شاید جہانگیر ترین کے ساتھ ہاتھ ملا لیں۔
واضح رہے تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کی تشکیل کے سلسلے میں جہانگیر ترین کراچی، اندرون سندھ، کے پی اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں، متعدد رہنماؤں نے جہانگیر ترین کے ساتھ شمولیت کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔
جہانگیر ترین سے مختلف سیاسی شخصیات کے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں سے نئی پارٹی کے نام پر بھی بات چیت اور مشاورت کررہے ہیں۔