بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوارں نے میدان مار لیا، جے یو آئی کا دوسرا باپ کا تیسرا نمبر 

09:51 PM, 29 May, 2022

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: بلوچستان کے 34 میں سے 32 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں رزلٹ آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے رزلٹ کے مطابق آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا ہے ۔ جے یو آئی دوسرے اور باپ کا تیسرا نمبر ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق آزاد امیداروں نے اب تک ایک ہزار 58 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔جمیعت علمائے اسلام نے 98 ، بلوچستان عوامی پارٹی نے 71 ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے 39 نشستوں پر کامیابی سمیٹی ہے۔ 

پیپلز پارٹی اور نیشنل پارٹی کی اب تک 26، 26 نشستیں ہیں۔ اختر مینگل کی بی این پی نے 18 نشستیں حاصل کی ہیں۔ اب تک کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان میں 9 ویں نمبر پر ہے۔ صرف 10 نشستیں جیتی ہیں۔ مسلم لیگ ن کا 6 نشستوں کے ساتھ 11 واں نمبر ہے۔  

مزیدخبریں