اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنا اس لیے نہیں دیا کیونکہ لوگوں کے لیے سونے اور کھانے پینے کا انتظام نہیں کیا گیا تھا۔دھرنا دینا آسان کام نہیں ہے۔ عمران خان دوبارہ آئے گا۔ اگر انتخابات کا اعلان نہ ہوا سیاستدانوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہوگا مارشل لا لگ سکتا ہے۔
شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ عمران خان مجھ سے ناراض نہیں ہیں۔ میں ڈی چوک گیا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے رات دیر تک نہیں ٹھہر سکتا تھا۔ حکومت نے کارکنوں پر تشدد کیا۔ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ رینجرز بھی تشدد میں شامل ہوئی ہیں۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ یہ حکومت جا رہی ہے اور ٹینکو کریٹ حکومت آئے گی جو تین ماہ سے زائد عرصے تک بھی رہ سکتی ہے۔ حکومت کو کہتا ہے کہ جلد انتخابات کا اعلان کردیں ورنہ سیاستدانوں کے ہاتھ سے سب کچھ نکل جائے گا۔ 45 دن اہم ہیں۔ پی ڈی ایم والے شہباز شریف اور حمزہ کے علاوہ دیگر لوگوں کو آگے لاتے تو شائد عمران خان قبول کرلیتا۔