بلوچستان بلدیاتی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری

05:00 PM, 29 May, 2022

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جس کے بعد  ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔جن پولنگ سٹیشنز کے دروازے بند کردیے گئے ہیں تاہم جن سٹیشنز میں ووٹرز اندر موجود ہیں وہ ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔  1584 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ 32 اضلاع میں صبح 8 بجے سے ووٹنگ شروع جو بغیر کسی وقفے کے 5 بجے تک جاری رہی ۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ 

الیکشن کمیشن نے  بتایا کہ پہلے مرحلے کے 32 اضلاع میں بہت سے پولنگ اسٹیشنز دور دراز اور حساس علاقوں میں ہیں۔  32 اضلاع میں 5226 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے اور 16195 امیدواران ہیں، جن میں 132 خواتین بھی شامل ہیں، جب کہ 32 اضلاع میں کل ووٹرز کی تعداد ساڑھے 35 لاکھ سے زائد ہے۔

مزیدخبریں