یاسین ملک کی سزا کے خلاف عالمی سطح پر مہم چلانے کا اعلان 

04:05 PM, 29 May, 2022

اسلام آباد: یاسین ملک کی سزا کے خلاف پاکستان نے عالمی سطح پر مہم چلانے کااعلان  کردیا ہے۔ بھارتی عدالت کی جانب سے یاسین ملک کو دی جانے والی سزا پر پاکستان نے دنیا بھر میں اپنے سفارتی مشنز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے،دفتر خارجہ نے دنیا بھر میں پاکستانی سفیروں کو خصوصی مراسلہ ارسال کر دیا ۔

دفتر خارجہ سے جاری خصوصی مراسلے  میں مزید کہا گیا ہےیاسین ملک کی سزا اورمقبوضہ جموں کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے دینا کو آگاہ کریں۔تمام سفیر اپنے اپنے ممالک میں متعلقہ حکومتوں کے ساتھ کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر متعلقہ ممالک میں موثر سفارتکاری کے ذریعے بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا جائے ،میڈیا، سول سوسائیٹی،ارکان پارلیمنٹ اورلوکل سیاستدانوں کو فوری طور پر اس مسئلے سے آگاہ کریں.

 اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرام کو دفتر خارجہ کا مراسلہ موصول ہو گیا ۔ مستقل مندوب منیر اکرام اقوام متحدہ کے مختلف فورمز پر یاسین ملک کی سزا اور کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کا مقدمہ پیش کریں گے ۔

مزیدخبریں