اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج مانسہرہ کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی معیشت کی بہتری کے لئے اتحادی حکومت کے ایجنڈے پر اظہار خیال کریں گے ۔
گزشتہ روز شہباز شریف نے کہا تھا کہ میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے ، اسلیے عمران خان سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو میثاق معیشت کی دعوت دیتا ہوں ۔
وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ 2018 میں قائد حزب اختلاف کے طور پر میں نے میثاق معیشت کی تجویز دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ میری تجویز کو اس وقت کی حکومت نے حقارت کے ساتھ نظر انداز کر دیا ۔ یہ اب وقت کی ضرورت ہے ۔ ہم میثاق معیشت پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کر رہے ہیں ۔