لیڈرز ان سکول وائٹ سٹی پسرور برانچ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے مکمل تیار 

11:28 PM, 29 May, 2021

پسرور: لیڈرز ان سکو ل وائٹ سٹی پسرور برانچ کو 32 کنال سے بھی زائد رقبے پر پھیلا دیا گیا ہے اور یہ خوبصورت اور ایک خاص مقصد کے تحت تیار کردہ کیمپس بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لیڈرز ان سکول ایجوکیشن سسٹم وائٹ سٹی پسرور کے انتہائی خوبصورت اور بین الاقوامی معیار کا کیمپس مستقبل کے معماروں کی تعلیم اور تربیت کے فرائض کی انجام دہی کیلئے مکمل طور پر تیار ہو گیا ہے جس پر علاقے کے لوگ بے حد مطمئن اور خوش ہیں کہ ان کے بچے معیاری تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ 
ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی، ایم این اے علی زاہد، ایم پی اے رانا لیاقت علی، زوم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مہر ارشد، فیصل موورز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وائٹ سٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) چوہدری عبدالرزاق، ایم بی سپورٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ملک زاہد و دیگر نے کیمپس کا دورہ کیا جہاں لیڈرز ان ایجوکیشن سسٹم کے چیئرمین بریگیڈئیر ریٹائرڈ شاہد محمود چوہدری اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ خالد مسعود چوہدری نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ 

لیڈرز ان ایجوکیشن سسٹم وائٹ سٹی پسرور برانچ کا دورہ کرنے والے تمام افراد نے انتظامیہ کی کاوش کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انتظامیہ کی کوششوں کو بے حد سراہا اور کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے لیڈرز ان ایجوکیشن سسٹم کی جانب سے احسن اقدام اٹھایا گیا ہے اور انتظامیہ خوبصورت کیمپس کی تیاری پر داد کی مستحق ہے۔ 

مزیدخبریں