پیپسی کو نے پاکستان میں پلاسٹک کیلئے پہلی ریورس وینڈنگ مشین متعارف کروا دی

09:12 PM, 29 May, 2021

اسلام آباد: پیپسی کو نے پاکستان میں پلاسٹک کیلئے پہلی ریورس وینڈنگ مشین متعارف کروا دی گئی ہے اور اس کیساتھ ہی ویسٹ جمع کرنے کے اہداف کو بھی دوگنا کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے حولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے جناح سپر مارکیٹ، اسلام آباد میں پلاسٹک کیلئے اپنی نوعیت کی پہلی ریورس وینڈنگ مشین (آر وی ایم) کا افتتاح کیا جس کے باعث چلتے پھرتے لوگوں کیلئے پلاسٹک ری سائیکل کرنا آسان اور فائدہ مند ہو گیا ہے اور اس مشین میں کسی بھی برانڈ کی پلاسٹک کی بوتلیں استعمال ہو سکتی ہیں جبکہ خود آر وی ایم ایک ریورس وینڈنگ مشین کی طرح ہے۔ 
صارفین ٹچ سکرین پر سٹارٹ بٹن دبائیں تو آر وی ایم پلاسٹک کی بوتل وصول کرنے کیلئے ایک خانہ کھولتی ہے، ایک بار جمع ہونے کے بعد، آر وی ایم پلاسٹک پہ دباؤ  ڈالتا ہے تاکہ یہ ری سائیکلنگ کے اگلے مراحل کیلئے تیار ہو جائے۔ آر وی ایم کمپنی کی حکمت عملی کا حصہ ہے جو پلاسٹک کے کچرے کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے بامقصد اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 
رواں سال کے آغاز میں، پیپسی کو نے وزیر اعظم کے کلین گرین پاکستان پروگرام کے تحت پلاسٹک جمع کرنے اور ملک کے سب سے بڑے ری سائیکلنگ منصوبے کا اعلان کیا تھا اور مقصد کی طرف مستحکم پیش رفت کرتے ہوئے کمپنی نے پلاسٹک جمع کرنے اور ری سائیکلنگ کے اپنے موجودہ اہداف کو دوگنے سے زیادہ کرنے اعلان کیا ہے۔ 
پیپسی کو پاکستان اپنے موجودہ 4750 ٹن پلاسٹک جمع کرنے کے پروگرام کو بڑھا کر مزید 5500 ٹن شامل کرے گی۔ 2021ءمیں مجموعی طور پر 10ہزار 250 ٹن پلاسٹک اکٹھا کر کے اسے ری سائیکل کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا اطلاق پیپسی کے پارٹنر گرین ارتھ ری سائیکلنگ کے ذریعہ کیا گیا ہے اور اس کی کی نگرانی ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کر رہا ہے، یہ دونوں اہم اعلانات عالمی یوم ماحولیات کی تیاری کے سلسلے میں آتے ہیں جس کی میزبانی اس سال پاکستان کرے گا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ما حولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک کے مسئلے کو صحیح معنوں میں حل کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔آر وی ایم مشین عوام کے ساتھ تعلق بنانے اور عوام کو پلاسٹک ری سائیکل کرنے کی ترغیب دینے کا ایک طریقہ ہے۔ میں پلاسٹک کے ایجنڈے پر جاری کوششوں پر پیپسی کو کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، میں خاص طور پر اس کے پلاسٹک جمع کرنے اور ری سائیکلنگ پروگرام میں پیش رفت دیکھ کر خوش ہوں۔”
 پیپسی کو پاکستان اور افغانستان کے سی ای او فرقان احمد سید کا کہنا تھا کہ آر وی ایم ہماری اہم کثیر جہتی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے جس کے تحت اہم مارکیٹوں میں ری سائیکلنگ کی شرح کو بڑھانے کیلئے سرمایہ کاری کی جائی گی، ان مہمات کے ذریعے صارفین کو ری سائیکلنگ اور مجموعی طور پر ری سائیکلنگ انفراسٹرکچر کو بڑھانے اور بہتر بنانے کی ترغیب دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس سال پہلے ہی 4750 ٹن پلاسٹک جمع کرنے کے ہدف پر کام کر رہے ہیں جبکہ اس ہدف کو بڑھا کر اب ہزار 250 ٹن پلاسٹک تک کر دیا گیا ہے اور یہ ملک کی پلاسٹک ویسٹ کو لیکشن کی سب سے بڑی مہم ہوگی۔ 
پیکیجنگ ویسٹ دنیا کا اہم اور توجہ طلب مسئلہ ہے جبکہ پلاسٹک ایک کم وزن والا اور موثر پیکیجنگ میٹریل ہے جس سے خوراک محفوظ بھی رہتی ہے اور خرچہ بھی نہیں بڑھتا۔ پیپسی کو کے مطابق ٹوٹل استعمال ہونے والی پلاسٹک میں سے صرف 14 فیصد ری سائیکل کیا جاتا ہے، پلاسٹک پیکیجنگ اور اس کو ضائع کرنے کے عمل میں بنیادی تبدیلیاں لانے کی ضورورت ہے، پیپسی کو ایک ایسی دنیا کا خواب دیکھتی ہے جہاں پلاسٹک کبھی ضائع نا جائے، پیپسی کو پیکیجنگ ویسٹ کی وجہ سے ماحول اور لوگوں کیلئے متوقع نقصانات کے حوالے سے تشویش رکھتی ہے اور کمپنی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ پائیدار پیکیجنگ کو حقیقت میں بدلنے کیلئے کمپنی کو اہم کردار ادا کرنا ہے۔

مزیدخبریں