سیالکوٹ، ڈکیتی اور راہزانی کی وارداتوں میں ملوث مانا گینگ گرفتار

سیالکوٹ، ڈکیتی اور راہزانی کی وارداتوں میں ملوث مانا گینگ گرفتار

سیالکوٹ:  ڈکیتی اور راہزانی کی وارداتوں میں ملوث علی عمران عرف مانا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکلز، لاکھوں روپے نقدی ، قیمتی موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی کی ہدایات اور ڈی ایس پی سٹی سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سول لائن تحسین محسن اور ان کی پولیس ٹیم نے جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری خصوصی مہم میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے  جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیتی اور راہزانی کی وارداتوں میں ملوث علی عمران عرف مانا گینگ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کی گرفتاری سے دوران انٹروگیشن لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ جس میں 2 عدد موٹر سائیکلیں، نقدی 3 لاکھ 50 ہزار روپے ، قیمتی موبائل فون 2 عدد اور پسٹل 30 بور 2 عدد اور متعدد گولیاں برآمد کر لیں ۔ ملزمان  نے ڈکیتی اور راہزانی کی 17 وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں۔

جن کی گرفتاری سے 12 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ڈی پی او سیالکوٹ نے تھانہ سول لائن پولیس ٹیم میں موجود تمام افسران و ملازمان کو تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔