ہیکنگ سے بچاؤ کیلئے واٹس ایپ نے نیا فیچر  لانے کا فیصلہ کر لیا 

10:28 AM, 29 May, 2021

نیو یارک: ٹیکنالوجی کی دنیا میں پیغام رسائی کیلئے استعمال ہونیوالی معروف   میسجنگ ایپ واٹس ایپ  نے  ہیکنگ سے بچاؤ کیلئے نیا فیچر لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

'فلیش کال'  نامی اس فیچر کے ذریعے  واٹس ایپ صارف کا اکاؤنٹ اگر ہیک ہو جاتا ہے تو ایسی صورتحال میں صارف کو براہ راست ایک کال موصول ہوگی جو کہ انہیں واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کرے گی ۔ فلیش کال فیچر کے لیے صارف کو سیٹنگ سے فون کال لاگ کو آن کرنا ہو گا ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے اپنی نئی پرائیویسی پالیسی سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا تھا کہ جن صارفین کو اس پر خدشات ہیں وہ بے دھڑک اسے استعمال کر سکیں گے اور ان کی رسائی کو محدود نہیں کیا جائے گا ۔

یاد  رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایسے صارفین کی ایپلی کیشن کو محدود کر دیا جائے گا جو ابھی تک نئی پرائیویسی پالیسی کو تسلیم کرنے سے انکار کر رہے ہیں ۔مزید  کہا گیا تھا کہ ایسے صارفین واٹس ایپ کے نئے فیچرز سے محروم رہیں گے ۔ تاہم اب حکام  کا کہنا ہے کہ ایسے صارفین کو تمام سہولتیں برقرار رہیں گی تاہم کچھ عرصے تک اس چھوٹ کو ختم بھی کیا جا سکتا ہے ۔

مزیدخبریں