عالمی وبا کورونا نے ملک بھر میں مزید 73 زندگیاں نگل لیں۔ مثبت کیسز کی شرح 4.42 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 55442 ٹیسٹ کیئے گئےاور 2 ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 680 ہو گئی جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 16 ہزار 239 تک پہنچ گئی۔
پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد58 ہزار 857 ہے جبکہ 8 لاکھ 36 ہزار 702 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے وار سے سب سے زیادہ جانی نقصان اب تک صوبہ پنجاب نے اٹھایا جہاں 9 ہزار 960 افراد انتقال کر گئے ۔ سندھ میں 5 ہزار 3، خیبرپختونخوا 4 ہزار 43، اسلام آباد 755، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 273 اور آزاد کشمیر میں 539 افراد کورونا کا شکار بنے۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار 7، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 31 ہزار 775، پنجاب 3 لاکھ 38 ہزار 377، سندھ 3 لاکھ 15 ہزار 410، بلوچستان 25 ہزار ایک، آزاد کشمیر 19 ہزار 108 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 561 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کی ویکسی نیشن کا عمل شروع ہونے کے بعد پوری قوم کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔