امریکا میں ایک خاتون نے کورونا ویکسین لگوانے پر دس لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا

08:28 AM, 29 May, 2021

نیو یارک: امریکا میں ایک خاتون نے کورونا ویکسین لگوانے پر دس لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا ہے ۔

امریکی ریاست اوہائیو کے جنوب مغربی علاقے میں ایک خاتون نے ویکسین لگوانے کے بعد قرعہ اندازی میں یہ انعام جیتا ہے ۔ اوہائیو میں حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے پر یہ انعامی مہم شروع کی گئی ہے ۔

اسی پروگرام کے تحت ایک طالب علم کو اسکالرشپ بھی مل گئی ہے جس سے اس کے کالج کی تعلیم کے تمام اخراجات پورے ہو سکیں گے ۔

دوسری جانب جاپان کے دارالحکومت 'ٹوکیو' سمیت مختلف شہروں میں کورونا لاک ڈاؤن میں 20 دن کی توسیع کردی گئی ہے ۔

جاپان میں کورونا کیسز میں اضافے اور اولمپکس مقابلوں کو محفوظ بنانے کے لیے لاک ڈاؤن میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ دارالحکومت ٹوکیو سمیت آٹھ شہروں میں 31 مئی تک لگائے گئے لاک ڈاؤن کو 20 جون تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ جاپان میں 23 جولائی سے بین الاقوامی اولمپکس مقابلوں کا آغاز ہو رہا ہے ۔

مزیدخبریں