18 سال کی عمر میں شادی کے بل کو پیپلز پارٹی بلڈوز کر دے گی، بختاور

18 سال کی عمر میں شادی کے بل کو پیپلز پارٹی بلڈوز کر دے گی، بختاور
کیپشن: 18 سال کی عمر میں شادی کے بل کو پیپلز پارٹی بلڈوز کر دے گی، بختاور
سورس: فائل فوٹو

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی 18 سال کی عمر میں شادی کرانے سے متعلق بل کو بلڈوز کردے گی۔

بختاور بھٹو نے اپنی ٹوئٹ میں  کہا کہ 18 سال کی عمر میں شادی سے متعلق بل کا سندھ حکومت سے کوئی تعلق نہیں، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت اس بل کو بلڈوز کردے گی۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی میں 18 سال کے نوجوانوں کی شادی کے حوالےآنے والے بل پرایک صحافی کے سوال پر فردوس عاشق اعوان نے دلچسپ جواب دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لگتا ہے سندھ حکومت نے نوجوانوں کے جذبات اور احساسات کی پاسداری کرتے ہوئے اس قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو اس قانون کی زد میں کب آئیں گے یہ وزیراعلیٰ ہی بتاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید نے 18 سال کی عمر میں نوجوانوں کی شادی نہ کرنے کی صورت میں والدین پر جرمانہ کرنے کا بل سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرایا تھا۔ اس بل پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد تنقید کررہے ہیں۔