حیدرآباد دکن:بھارتی ٹینس سٹار اور قومی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ جب بھی ہماری کسی بات کو لے کر بحث ہوتی ہے تو شعیب ملک کھل کر بات نہیں کرتے اور مجھے ان کی اس بات سے بہت نفرت ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے 33 سالہ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کے رویہ میں کافی فرق ہے اور خاص طور پر جب بھی کسی بات پر بحث ہوتی ہے۔جب بھی ہماری کسی بات کو لے کر بحث ہوتی ہے تو شعیب کھل کر بات نہیں کرتے، جو ان کے دماغ میں ہے اور دل میں ہے، وہ نہیں بولتے۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ مجھے اس بات سے نفرت ہے، میں بہت غصہ ہو جاتی ہوں اور دل کرتا ہے کہ کوئی چیز توڑ دوں اور شعیب سے کہوں کہ تم بات بول کر اس کو ختم کیوں نہیں کر دیتے۔
جھگڑے کے وقت میں ان سے کہتی ہوں کہ تم کچھ بولو تو سہی اور وہ اپنے فون میں لگ جاتا ہے، میں بولتی رہتی ہوں لیکن شعیب پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ میں بہت جلد پریشان ہو جاتی ہوں اور مجھ میں انتظار اور صبر بالکل بھی نہیں ہے، میری یہی عادت شعیب کو بالکل پسند نہیں ہے۔