اسلام آباد:سوات و گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 3.5 درجے ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیلا گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ، زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 65 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا جس کی گہرائی16 کلو میٹر کی تھی۔ زلزلے کے بعد لوگ خوف زدہ ہو گئے اور قرآنی آیات اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے سے کسی قسم کا جانی مالی نقصان ہونے کی اطلاعات نہیں ملی ہیں تاہم لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔