پاکستان انڈونیشیا کو خطے کا انتہائی اہم ملک سمجھتا ہے : شاہ محمود قریشی

پاکستان انڈونیشیا کو خطے کا انتہائی اہم ملک سمجھتا ہے : شاہ محمود قریشی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انڈونیشیا کو خطے کا انتہائی اہم ملک سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انڈونیشیا کے ہم منصب سے ملاقات کے دوران باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے انڈونیشیا کے ساتھ ہمارے تعلقات دو دہائیوں پر محیط ہیں ، دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔