جاپان نے جدید سہولیات سے لیس چار ایمبولینس پاکستان ہلال احمر کے حوالے کر دیں

06:53 PM, 29 May, 2019

اسلام آباد:جاپان نے پاکستان ہلال احمر کو چار جدید ایمبولینسز عطیہ کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق جاپان نے جدید سہولیات سے لیس چار ایمبولینس پاکستانی ہلال احمر کے حوالے کر دی ہیں جو کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں خدمات انجام دیں گی ۔

ایمبولینس میں جدید آلات نصب کیے گئے ہیں جوکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے نہایت مناسب سمجھی جاتی ہیں ۔

پاکستان نے بہترین تحفہ دینے پر جاپان کا شکریہ ادا کیا ۔

مزیدخبریں