ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا یا یو اے ای میں ، پی سی بی کو نئے چیلنج کا سامنا

ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا یا یو اے ای میں ، پی سی بی کو نئے چیلنج کا سامنا
کیپشن: image by PCB

دبئی : ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو سونپ دی ، پی سی بی نے ایونٹ پاکستان میں کرانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ کے دوران ایشیا کپ کی میزبانی کی ذمہ داری پاکستان کو مل گئی ہے ، پی سی بی کے مطابق وہ پوری کوشش کرے گا کہ ایونٹ کا انعقاد پاکستان میں ممکن بنایا جائے۔

پی سی بی کی جانب سے اجلاس میں بتایا گیا کہ پی سی بی اس سلسلے میں ایونٹ میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک سے مشاورت کے بعد حمتی مقام کا فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ بھارت سے سفارتی تعلقات کی خرابی کی وجہ سے بھارتی ٹیم کا پاکستان میں کھیلنا ناممکن ہی دکھائی دے رہا ہے جس صورت میں ایونٹ کو متحدہ عرب امارات میں منتقل کیا جائے گا۔