دل کو صحت مند رکھنے کے لئے کولیسٹرول پر کنٹرول ضروری ہے

05:17 PM, 29 May, 2019

نیو یارک: اضافی کولیسٹرول سے بچاﺅ کے لئے ضروری ہے کہ اپنی روزمرہ خوراک کو اعتدال میں رکھ کر مناسب ورزش اور چہل قدمی کی جائے۔

طبی ماہرین کے مطابق ، دل کو صحت مند حالت میں رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ جسم میں پیدا ہونے والی اضافی چکنائی سے پرہیز کیا جائے۔

اضافی چکنائی یعنی کولیسٹرول اگر ایک مقرر کردہ حد سے بڑھ جائے تو خون کی رگوں میں جمنا شروع ہو جاتا ہے،جس سے خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں ہائی بلڈ پریشر اور ہارٹ اٹیک واقع ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق،کم عمری میں بڑھے ہوئے کولیسٹرول کا جلد علاج کروا لینا چاہیے کیوں کہ بڑھتی عمر میں اس کا علاج کافی مشکل ہو جاتا ہے۔

اضافی کولیسٹرول سے بچاﺅ کے لئے ابتداءسے ہی اپنی خوراک پر خصوصی توجہ دینی چاہیے،زیادہ چکنائی اور تلی ہوئی اشیاء اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کرنا چاہیے۔

روزانہ چہل قدمی ،ورزش اور ہلکی پھلکی غذا سے کولیسٹرول کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں