لاہور:ہانیہ عامر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی اور عالیہ بھٹ کی مشابہت کی وجہ سے جو برانڈبھارت میں عالیہ بھٹ کا انتخاب کرتا ہے وہی برانڈ پاکستان میں ان کا انتخاب کرتا ہے۔
معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شہرت کی اصل وجہ بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ہیں اور ان دونوں میں پائی جانے والی حیرت انگیز مشابہت کی وجہ سے جو برانڈ بھارت میں اپنی پروڈکٹ کی تشہیر کے لئے عالیہ بھٹ کا انتخاب کرتا ہے وہی برانڈ پاکستان میں تشہیر کے لئے ان کا انتخاب کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی پروڈیوسرکو معصوم اور ڈمپل والے چہرے کی ضرورت ہوتی ہے تو ان کا انتخاب وہ ہوتی ہیں،انہوں نے دپیکا پڈوکون ،رنویر سنگھ،عالیہ بھٹ، رنبیر کپو ر اور ماہرہ خان کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیا۔
ہانیہ عامر نے کہا کہ اگر انہیں ہانیہ عامر سے ملاقات کا موقع مل جائے تو وہ دن ان کی زندگی کا خوش قسمت ترین دن ہو گا۔