برائن برادرز فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز دوسرے راﺅنڈ میں داخل ہو گئے، جمی مرے اور سوریز کو پہلے راﺅنڈ میں شکست

برائن برادرز فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز دوسرے راﺅنڈ میں داخل ہو گئے، جمی مرے اور سوریز کو پہلے راﺅنڈ میں شکست


پیرس:مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئی، جمی مرے اور برونو سوریز پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے راﺅنڈ میچ میں برائن برادرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گیرارڈ گرانولرز اور پبلو کارینو بسٹا پر مشتمل اسپینش جوڑی کو 5-7، 6-2 اور 6-3 سے شکست دے کر دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ برطانوی کھلاڑی جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز کو لورینزو سونیگو اور میتیو بریٹینی کے ہاتھوں 4-6، 7-5 اور 7-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔