علی وزیر کا پروڈکشن آرڈر فی الفور جاری کیا جائے، بلاول بھٹو

02:52 PM, 29 May, 2019

اسلام آباد: زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب ملک کے ہر ادارے پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

بلاول نے نیب میں پیشی کے موقع پر پی پی پی کارکنوں پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے۔ خان صاحب کسی قسم کی تنقید برداشت نہیں کر رہے ہیں اور نہ ان سے حکومت چل رہی ہے۔ نااہلی کو چھپانے کیلئے سازشیں استعمال کی جا رہی ہیں اور پیپلزپارٹی تمام قانونی آپشن استعمال کرنے کیلئے تیار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کو مشرف نے بنایا اور یہ کالا قانون ہے جسے سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا۔ وزیرستان واقعے میں دوسرے فریق کا موقف سامنے نہیں آ رہا رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا پروڈکشن آرڈر فی الفور جاری کیا جائے تاکہ وہ اپنا موقف بیان کر سکیں۔ لوگوں کو پتہ چلے کہ جنوبی وزیرستان میں کیا ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں