اسلام آباد:بلاول بھٹو زرداری کی نیب آفس میں پیشی کے موقع پر پولیس کارکنوں کو زرداری ہاؤس جانے سے روکنے میں ناکام ہو گئی ،جیالے پولیس حصار توڑ کر زرداری ہاؤس پہنچ گئے۔
نیب نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پارک لین کمپنی کی انکوائری میں طلب کر رکھا تھا ،ضلعی انتظامیہ نے کارکنوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی عائد کررکھی تھی ،زرداری ہاؤس جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔
تاہم پابندی کے باوجود جیالوں کی بڑی تعداد زرداری ہاؤس پہنچ گئی،پولیس نے پیپلزپارٹی کارکنوں زرداری ہاوَس جانے سے روکنے کی متعدد کوششیں کیں لیکن ناکام رہی ۔
زرداری ہاؤس کے باہرجیالوں اورپولیس اہلکاروں میں دھکم پیل ہوئی ،جیالے پولیس اہلکاروں سے تکرار اور حصار کو توڑتے ہوئے زرداری ہاؤس پہنچ گئے۔