ماڈلنگ کر نے میں جو مزا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، ریما خان

12:17 PM, 29 May, 2019

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کی ناموراداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ مجھے فیشن انڈسٹری سے بہت لگا ﺅہے،اور سجنا سنورنا اچھا لگتا ہے ،انہوں نے کہا کہ فلم انڈسڑی کے بارے میں ہمیشہ کچھ اچھا کر نے کی کوشش کرتی ہوں اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی۔

ریماخان نے کہا کہ ماڈلنگ کے شعبے میں کام کر نے کا جو مزا آتا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا اس لئے میں کہتی ہوں کہ مجھے فیشن انڈسٹری سے محبت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نئے دورکاآغاز ہوچکاہے۔

اس وقت ہمارے ہاں نئے لوگ تجرباتی انداز سے فلمیں بنارہے ہیں اور آنیوالے دنوں میں فلم انڈسٹری میں بہتر ی اور ترقی نظر آرہی ہے جس سے مجھے خوشی ہوتی ہے۔

مزیدخبریں