آصف زرداری اور فریال تالپور کبھی بلاول کو کام نہیں کرنے دیں گے: فہمیدہ مرزا

11:43 PM, 29 May, 2018

لاہور: سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کبھی بلاول کو کام نہیں کرنے دیں گے، پیپلزپارٹی نے سندھ میں عوام کو مایوس کیا اور کھربوں روپے ہڑپ کئے۔

پروگرام نیوز ٹاک میں گفتگو کے دوران سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ سندھ میں بڑے بڑے عہدوں پر کرپٹ لوگوں کو لگایا گیا، سندھ کے عوام پیپلزپارٹی سے مایوس ہوچکے ہیں۔ پیپلزپارٹی کا نعرہ روٹی کپڑا اور مکان تھا جو موجودہ حکومت نے چھین لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان پر قاتلانہ حملے کی خبر سچائی پر مبنی ہے: محمد الماساری
 فہمیدہ مرزا کے مطابق بدین میں 5 سال میں ایک ہسپتال بھی فعال نہیں ہوسکا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس سندھ کی حالت زار پر ازخود نوٹس لیں۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف کو نشانے پر رکھا، بولیں جب نیب کرپٹ لوگوں کو پکڑتا ہے تو کہتے ہیں جمہوریت کو کمزور کیا جارہا ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں