ممبئی : بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے ورک آﺅٹ کے دوران بنائی گئی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کر دی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے فٹنس چیلنج ”ہم فٹ تو انڈیا “ قبول کرتے ہوئے ورک آﺅٹ کے دوران بنائی گئی ویڈیو ٹویٹر پر جاری کر دی جس میں وہ ورزش کرتے ہوئے سارا وزن اپنے ہاتھوں پر ڈالتے ہوئے اپنی ٹانگوں کو اوپر نیچے، دائیں بائیں اور اگے پیچھے کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
یاد رہے کہ سوناکشی سنہا نئی فلموں ”کلنک“، ”دبنگ 3“ اور ”ہیپی پھر بھاگ جائے گی“ میں دکھائی دیں گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں